آئندہ چند روز میں ملک کے بیشتر علاقے گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے:محکمہ موسمیات

کراچی( پاکستان امیج )محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ چندروز میں ملک کے بیشتر علاقے گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے، 18 اپریل کے تک سندھ میں درجہ حرارت معمول سے 6 سے 8 ڈگری زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کراچی میں بھی آئندہ 24گھنٹوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق تیز دھوپ کے ساتھ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا جا سکتا ہے، شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ہوا میں نمی کا تناسب 62 فیصد ہے اور مغرب، جنوب مغربی سمت سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس دوران راتیں بھی گرم رہیں گی، گرمی کی حالیہ لہر کے پیش نظر کراچی میں ہوائوں کی رفتار معمول سے تیز ہو سکتی ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *