تحریک انصاف کو ملکی سیاست میں نہیں ہونا چاہیے ، فضل الرحمان

فیصل آباد (پاکستان امیج) جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے نظریات، کارکردگی اور ایجنڈے پاکستان مخالف رہے ہیں، پی ٹی آئی کو تو ملکی سیاست میں ہونا ہی نہیں چاہیے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ الیکشن کرانا یا نہ کرانا الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کام ہے، جنوری میں فیصل آباد، میانوالی اور لاہور میں ووٹ ڈالے جاسکتے ہیں۔ جنوری میں ملک کے بالائی علاقوں کے لوگ اپنے علاقوں میں موجود ہی نہیں ہوں گے، ای سی پی کو ان چیزوں کو بھی دیکھنا ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ خضدار، شمالی بلوچستان، سوات، بٹگرام اور دیگر بالائی علاقوں کے لوگ نیچے آگئے ہیں، بالائی علاقوں کے مزید لوگ برف باری کے باعث میدانی علاقوں میں آجائیں گے۔جے یو آئی سربراہ نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں کسی بھی امیدوار کےلیے مہم چلانا مشکل ہے۔ ہمارے امیدواروں کےلیے تو عام انتخابات کی مہم چلانا ناممکن ہی ہوگیا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *