ریحام خان کی ٹپہ گانے کی ویڈیو وائرل

مانسہرہ(پاکستان امیج)معروف مصنفہ، فلم ساز اور سماجی کارکن ریحام خان نے سوشل میڈیا پراپنی مادری زبان ہزارہ میں ایک روایتی ٹپہ گانےکی ویڈیو شیئر کردی جودیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی ۔

ش یہ ویڈیو ریحام خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی جس میں انہیں مانسہرہ پریس کلب میں دیگر صحافیوں کے ساتھ بیٹھے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں ریحام خان کو نہ صرف ہزارہ زبان میں روایتی گیت گاتے ہوئے سنا جا سکتا ہے بلکہ ان کے ساتھ بیٹھے صحافی بھی ان کی آواز اور انداز گائیکی پر خوب داد دے رہے ہیں۔

ریحام خان نے ویڈیوکے کیپشن میں لکھا “یہ میرا دنیا بھر میں سب سے پسندیدہ گانا ہے جو مانسہرہ کی روایتی شادیوں میں گایا جاتا ہے،اس گانے نے پرانی یادیں تازہ کر دیں۔”

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Reham Khan (@officialrehamkhan)

انہوں نے مزید بتایا کہ یہ گانا وہ اپنے خاندان کی شادیوں میں اپنے کزنز کے ساتھ گاتی تھیں اور سب مل کر جھومر ڈالتے تھے۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور صارفین نہ صرف ریحام خان کی آواز کی تعریف کر رہے ہیں بلکہ ان کے ثقافتی ورثے سے جڑے رہنے کے جذبے کو بھی سراہا رہے ہیں، کئی صارفین نے تبصرہ کیا کہ اس طرح کے لمحات ہماری ثقافتی شناخت کو زندہ رکھتے ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *