فینز اورصحافیوں کے بھارتی ویزوں کیلئے اقدامات کیے جائیں :پی سی بی نے آئی سی سی سے رابطہ کر لیا

لاہور (پاکستان امیج) ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے پاکستانی فینز اور صحافیوں کے بھارتی ویزوں کے معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے رابطہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو ای میل بھیجی ، جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ آئی سی سی پاکستانی فینز اور صحافیوں کے ویزوں کےلیے اقدامات کرے۔

ذرائع کے مطابق فینز اور صحافیوں کے ویزوں کے معاملے میں تاخیر پر پی سی بی نے آئی سی سی سے اظہار تشویش کیا اور آئی سی سی سے پاکستانی فینز اور صحافیوں کا معاملہ جلد از جلد حل کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو اگلے 6 روز میں ورلڈ کپ مہم کا آغاز کرنا ہے اور اس کا پہلا میچ نیدرلینڈز کے خلاف حیدرآباد کے راجیو گاندھی سٹیڈیم میں شیڈول ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *