نیلم منیر کی چمکدار اور خوبصورت جلد کا راز فاش ہوگیا

کراچی (پاکستان امیج) معروف اداکارہ نیلم منیر کی خوبصورتی کا راز سامنے آ گیا، ڈاکٹر نے حیران کن کاسمیٹک پروسیجرز کا انکشاف کر دیا۔

نیلم منیر کی خوبصورتی کے راز سے خود ان کی ڈرماٹولوجسٹ ڈاکٹر عنبرین نے پردہ اٹھایا ہے، جو حال ہی میں ایک شو میں بطور مہمان شریک ہوئیں۔ڈاکٹر عنبرین نے انکشاف کیا کہ نیلم منیر اپنی خوبصورتی میں مصنوعی چیزوں سے زیادہ جدید اسکن کیئر ٹریٹمنٹس پر یقین رکھتی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ نیلم کو زیادہ کسی چیز کی ضرورت نہیں، کیونکہ وہ پہلے ہی بہت حسین ہیں، لیکن ایک پروسیجر ہے جس کی وہ دیوانی ہو چکی ہیں اور وہ ہے ایکسوسوم تھراپی۔ڈاکٹر عنبرین کے مطابق یہ ایک جدید، سائنسی اور مہنگا طریقہ علاج ہے جس کے نتائج فوری اور شاندار ہوتے ہیں۔واضح رہے کہ ایکسوسوم تھراپی ایک جدید کاسمیٹک پروسیجر ہے جس میں نوزائیدہ بچے کی نال سے حاصل کردہ پلازما کو جلد میں داخل کیا جاتا ہے، یہ علاج جلد کو گلو دیتا ہے، جھریاں کم کرتا ہے اور مجموعی طور پر چہرے کو تازگی اور جوانی کا تاثر دیتا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *