نومیکا سارن کی ایک تصویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی، یہ کس بالی ووڈ سٹار کی نواسی ہے؟ جانیے

ممبئی (پاکستان امیج) بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار راجیش کھنہ کی نواسی نومیکا سارن کی دلکشی نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا۔

راجیش کھنہ اور ڈمپل کپاڈیا کی پوتی نومیکا سارن ممبئی میں میڈاک فلمز کی ایک تقریب میں اپنی نانی کے ساتھ نظر آئیں۔ نومیکا کی نانی کے ساتھ جیسے ہی ویڈیوز انٹرنیٹ پر وائرل ہوئیں مداح نومیکا کو بالی ووڈ کی کئی مشہور شخصیات سے مشابہت دیتے نظر آئے۔ کچھ لوگوں نے کہا کہ ان کے چہرے میں راجیش کھنہ کی جھلک دکھائی دیتی ہے، تو کچھ نے کہا کہ وہ اپنی خالہ ٹوئنکل کھنہ کی ہمشکل ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

ایک صارف نے کہا کہ ان کا چہرہ معصومیت سے بھرپور ہے اور خاص دلکشی سے سرشار ہے، جب کہ ایک اور صارف نے لکھا کہ وہ ‘اصل سپر اسٹار راجیش کھنہ کی طرح نظر آتی ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *