عمر شہزاد اور شانزے لودھی کی شادی تقریبات کا آغاز ہو گیا

کراچی (پاکستان امیج) نکاح کے بندھن میں بندھنے والے اداکار عمر شہزاد اور شانزے لودھی کی شادی کی تقریبات کا آغاز دعائے خیر سے ہوگیا۔

شانزے لودھی نے اس روحانی تقریب کے لیے خاص طور پر سلور گرے رنگ کا نفیس لباس زیب تن کیا۔انہوں نے سادہ اور نفیس جیولری کے ساتھ اپنا لک مکمل کیا اور سافٹ میک اپ سے ان کی شخصیت میں مزید نکھار آیا، ان کا یہ انداز مداحوں کو بے حد پسند آیا اور سوشل میڈیا پر ان کی تصاویر وائرل ہو گئیں۔دعائے خیر کی یہ تقریب صرف قریبی دوستوں اور خاندان کے افراد کی موجودگی میں منعقد کی گئی، جس کا ماحول نہایت سادہ، پر خلوص اور دعاں سے بھرپور تھا، یہ وہ موقع تھا جہاں خوشیاں، عقیدت اور محبت یکجا نظر آئیں۔مداحوں کی جانب سے اس تقریب کی تصاویر پر محبت بھرے پیغامات کا تانتا بندھ گیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *