روپیہ مستحکم، انٹربینک میں ڈالر مزید سستا ہوگیا

اسلام آباد (پاکستان امیج )تبادلہ مارکیٹ میں پاکستانی روپیہ کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی ہوگئی۔
نجی ٹی وی سمانے کرنسی ڈیلرز کے حوالے سے بتایا کہ انٹربینک مارکیٹ میں منگل کو کاروبار کے دوران ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں 0.01 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ڈالر کے مقابلے میں روپیہ 2 پیسے کی بہتری سے 280.55 روپے کا ہوگیا۔ یاد رہے کہ پیر کو ڈالر 280.57 روپے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب بین الاقوامی سطح پر ین اور سوئس فرانک نے منگل کو 6 ماہ کی بلند ترین سطح کے قریب پوزیشن برقرار رکھی جبکہ امریکی ڈالر نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وسیع ٹیرفز کے باعث معیشت میں سست روی کی بڑھتی ہوئی تشویش کے درمیان وسیع نقصانات برداشت کئے۔
ڈالر انڈیکس منگل کو 0.44 فیصد کم تھا، گزشتہ ہفتے ٹیرف کے اعلان کے بعد سے انڈیکس میں ایک فیصد سے زیادہ کی کمی آئی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *