اسٹیبلشمنٹ یا دیگر جماعتوں سے پی ٹی آئی کی بات چیت میں سب سے بڑی رکاوٹ ان کا گالم گلوچ بریگیڈ ہے: رانا ثنااللہ

اسلام آباد(پاکستان امیج)وزیراعظم کے سیاسی مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ یا دیگر جماعتوں سے پی ٹی آئی کی بات چیت میں سب سے بڑی رکاوٹ ان کا گالم گلوچ بریگیڈ ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے ایک پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے اپنے لئے مسائل خود پیدا کئے، حکومت نے نہیں، وہ بگاڑ پیدا کرنے اور مشکلات بڑھانے میں خود کفیل ہیں۔انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پی ٹی آئی کے گھر کا چراغ تھا اور اس گھر کو آگ لگ گئی گھر کے چراغ سے، اسٹیبلشمنٹ یا دیگر جماعتوں سے پی ٹی آئی کی بات چیت میں سب سے بڑی رکاوٹ ان کا گالم گلوچ بریگیڈ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان کی اپنی جماعت میں بھی کوئی ڈھنگ کی بات کرے تو ان کا گالم گلوچ بریگیڈ اس کی راہ میں بھی رکاوٹ بن جاتا ہے، اس بریگیڈ کے ہوتے ہوئے ہمیں کسی اندیشے کی ضرورت نہیں، اعظم سواتی نے جو بات چیت کی کوشش کی وہ بھی اسی لئے ناکام ہوئی۔
راناثنااللہ کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے بیرون ملک پاکستانیو ں کی ملاقات کی نہ وہ تصدیق کرتے ہیں نہ تردید، ملاقات ہوئی بھی ہے تو اس سے معاملات آگے بڑھنے کا کوئی امکان نہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *