پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات کیس ؛بیرسٹر گوہر نے دلائل کیلئے الیکشن کمیشن سے وقت مانگ لیا

اسلام آباد(پاکستان امیج)پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات کیس میں بیرسٹر گوہر نے دلائل کیلئے وقت مانگ لیا، چیف الیکشن کمشنر نے نے اگلی سماعت پرتیاری کیساتھ آنے کی ہدایت کردی۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن میں پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن نے کی۔پی ٹی آئی کی جانب سے بیرسٹر گوہر جبکہ درخواست گزار کی جانب سے اکبر ایس بابر پیش ہوئے۔سماعت کے دوران چیف الیکشن کمشنر نے بیرسٹر گوہر سے کہا، “آپ نے آج دلائل دینے تھے۔” جس پر بیرسٹر گوہر نے مؤقف اختیار کیا کہ “میں نے ہائی کورٹ کے احکامات کی تفصیلات پیش کر دی ہیں، گزارش ہے کہ دلائل کے لیے وقت دیا جائے۔”

چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیے کہ “ایک سال سے یہ کیس زیر التوا ہے۔ ٹھیک ہے، ہائی کورٹ نے فیصلے سے منع کیا، مگر پروسیڈنگ سے منع نہیں کیا گیا۔”

بیرسٹر گوہر نے جواب دیا، “میرے پاس ڈاکومنٹس ابھی موجود نہیں، کچھ وقت دے دیں۔” اس پر چیف الیکشن کمشنر نے ہدایت دی، “اگلی سماعت پر آپ ہر صورت تیار ہو کر آئیں۔”

بعد ازاں کیس کی سماعت 22 اپریل تک ملتوی کر دی گئی۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن میں مارچ 2024 سے انٹرا پارٹی الیکشنز کا معاملہ زیر التوا ہے اور کمیشن اب تک آٹھ سماعتیں کر چکا ہے۔

ادھر بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے انٹرا پارٹی انتخابات کیس کی بھی چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت پانچ رکنی کمیشن نے سماعت کی، تاہم بی این پی مینگل کی جانب سے کوئی پیش نہ ہوا۔الیکشن کمیشن نے اس کیس کی سماعت 29 اپریل تک ملتوی کر دی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *