سارا لورین کی والدہ انتقال کرگئیں

لاہور (پاکستان امیج) معروف اداکارہ سارہ لورین کی والدہ انتقال کرگئیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سارا لورین نے پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے اپنی والدہ کے انتقال کی خبر فینز کیساتھ شیئر کی۔اداکارہ نے اپنی والدہ کے دنیا سے رخصت ہوجانے کا اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ،آج میں آپ کو لکھ رہی ہوں کیونکہ دل دکھ اور خلا سے بھرا ہوا ہے۔میری ماں، میری سب کچھ، آج اس دنیا سے رخصت ہو گئی ہیں۔

اداکارہ نے مزید لکھا کہ،میرے پاس الفاظ نہیں ہیں جو میرے جذبات کو بیان کر سکیں، ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے میرے اندر کا ایک حصہ بھی آپ کے ساتھ چلا گیا ہے،اور مجھے سمجھ نہیں آ رہی کہ آگے کیسے بڑھوں۔آپ میری چٹان تھیں، میری طاقت کا سرچشمہ،اور میں ہمیشہ آپ کی ہمت اور صبر کا دل سے معترف رہی ہوں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *