نوازشریف پاکستان آکر 2017 کے کرداروں کے خلاف کیا کریں گے؟ اسحاق ڈار نے حیران کن اعلان کر دیا

اسلام آباد(پاکستان امیج) سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ نواز شریف انتقام کے بجائے ملک کو ٹھیک کرنے پر توجہ دیں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ پارٹی کا بیانیہ نواز شریف نے طے کیا، ایک ہی کام ہوسکتا ہے، ملک کو ٹھیک کریں یا انتقام لینے میں لگ جائیں۔اسحاق ڈارکا کہنا تھا کہ نواز شریف نے 2017 کے کرداروں کے احتساب کا معاملہ اللہ پر چھوڑ دیا تھا، نواز شریف پر ظلم کرنے والے رسوا ہوئے، کم عرصے میں سب کردار بے نقاب ہوئے۔

خیال رہے کہ چند روز قبل لندن میں ن لیگ کی اعلیٰ قیادت کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ن لیگ کے صدر شہباز شریف نے کہا تھا کہ نواز شریف کی وطن واپسی کی تاریخ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے وہ21 اکتوبر کو وطن واپس آئیں گے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *