لاہور میں عید کے بعد بھی مرغی، مٹن اور بیف کی من مانی قیمتیں وصول کی جا رہی ہیں ، عوام بلبلا اٹھے

لاہور( پاکستان امیج ) صوبائی دارالحکومت میں عید کے بعد بھی مرغی، مٹن اور بیف کی من مانی قیمتیں وصول کی جا رہی ہیں جس سے عوام بلبلا اٹھے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں مرغی مٹن اور بیف کی قیمتوں پر تا حال قابو نہ پایا جا سکا، عوام اس صورتحال سے شدید پریشان ہیں اور سراپا احتجاج ہیں کہ حکومت آخر کب نا جائز منافع خوروں کو لگام ڈالے گی ۔قابل غور امر یہ ہے کہ لاہور میں زندہ مرغی کا سرکاری ریٹ 383 روپے فی کلو ہے جبکہ 515 روپے کلو میں فروخت کی جا رہی ہے۔مرغی کے گوشت کاسرکاری ریٹ 595 ہے جبکہ 760 روپے کلو میں فروخت کیا جارہا ہے۔

دوسری جانب مٹن کا سرکاری ریٹ1600 مقرر ہے، جو ہزار روپے زائد یعنی 2600روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔

لاہور کے شہریوں نےپنجاب حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ جو دکاندار سرکاری ریٹ لسٹ پر عمل نہیں کر رہےان کیخلاف سخت کارروائی کی جائے ۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *