اسلام آباد(پاکستان امیج)نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کو برطانوی وزیر خارجہ جیمز کلیورلی نے ٹیلی فون کیا،برطانوی وزیر خارجہ کی مستونگ اور ہنگو میں دہشتگردی کے واقعات کی مذمت کی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جیمز کلورلی نے دہشتگردی کے واقعات میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی امیدکااظہارکیا،
نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہاکہ دہشتگردی واقعات میں ملوظ عناصر کو کٹہرے میں لائیں گے،ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ کریں گے۔
Pakistan Image