لاہور ہائیکورٹ؛ چیئرمین تحریک انصاف کی توہین الیکشن کمیشن کی کارروائی کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

لاہور(پاکستان امیج)لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین تحریک انصاف کی توہین الیکشن کمیشن کی کارروائی کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کر دیں اور درخواستوں پر سماعت کیلئے فل بنچ تشکیل دیدیا گیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق درخواستوں میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ الیکشن کمیشن کو توہین عدالت کی کوئی کارروائی کااختیار نہیں ہے،الیکشن کمیشن عدالت نہیں ہے،بلکہ ایک ادارہ ہے،توہین عدالت کا اختیار آئین کے تحت صرف عدالت کو حاصل ہے،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری توہین عدالت کی کارروائی کو کالعدم قرار دیا جائے،تین رکنی بنچ جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں سماعت کرے گا،جسٹس شہرام سرور چودھری اور جسٹس اسجد جاوید گھرال بنچ کا حصہ ہیں۔

یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو حتمی فیصلہ کرنے سے روک رکھا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *