مرغی کے گوشت کی قیمت میں ہوشربا اضافہ ،فی کلو کتنے میں فروخت ہونے لگا؟خریدار پریشان

راولپنڈی(پاکستان امیج)عیدالفطر کی آمد کیساتھ ہی راولپنڈی میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں ہوشربا اضافہ ہو گیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق مارکیٹ ذرائع کاکہنا ہے کہ راولپنڈی میں زندہ مرغی کی قیمت 600روپے فی کلو پہنچ گئی ،مرغی کا گوشت 11روپے سے تجاوز کرگیا ہے۔مرغی کے قیمت میں ہوشربا اضافے نے مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کی کمر توڑ دی۔

دوسری جانب راولپنڈی میں ضلعی انتظامیہ کی چکن کی زائد قیمت لینے والوں کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں، اسسٹنٹ کمشنر ایمان ظفر کاکہنا ہے کہ مرغی منڈی باغ سرداراں میں چکن کی زائد قیمت وصول کرنے پر 14دکاندار گرفتارکر لئے گئے ، اے سی کا مزید کہناتھا کہ کمرشل مارکیٹ اور باغ سرداراں میں 25دکانیں سیل کر دی گئیں،زائد قیمتیں لینے والوں پر 2لاکھ روپے جرمانہ عائدکئے گئے ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *