ملتان میں نوجوان نے ٹریفک وارڈن کو تشددکا نشانہ بنا ڈالا

ملتان(پاکستان امیج)پنجاب کے شہر ملتان میں نامعلوم نوجوان نے ٹریفک وارڈن کو تشددکا نشانہ بنا ڈالا۔ ٹریفک وارڈن پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
ملتان شہر کے واٹر ورکس روڈ کے قریب نامعلوم نوجوان نے ٹریفک وارڈن کو سرعام بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا دیا۔ نوجوان نے ٹریفک وارڈن پر لاتوں اور مکوں کی بارش کر دی۔ جبکہ ٹریفک وارڈن پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

شہری بھی نوجوان کو ٹریفک وارڈن پرتشدد کرنے سے روکنے میں ناکام رہے۔ پولیس نے متاثرہ ٹریفک آفیسر کی مدعیت میں تھانہ لوہاری گیٹ میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق نامعلوم نوجوان نے 5 روز قبل انسپکٹر سلیم پر بہیمانہ تشدد کیا۔ فرار ہونے والے نوجوان کی گرفتار کے لیے کارروائی کی جارہی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *