سابق وزیراعظم نواز شریف کا آبائی علاقےریلو ے روڈ کا دورہ، پرانے دوستوں اور محلہ داروں سے ملاقات

لاہور(پاکستان امیج)سابق وزیراعظم نواز شریف اپنے آبائی علاقے ریلو ے روڈ پہنچ گئے، پرانے دوستوں اور محلہ داروں سے ملاقاتیں، عام لوگوں سے گپ شپ ، گھل مل گئے ۔لوگوں کے ساتھ خوشگوار بات چیت کی۔

ذرائع کے مطابق میاں نواز شریف سے پارٹی ورکرز بھی ملے جہاں انہوں نے سیاسی معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔ یہ ملاقاتیں دوستانہ ماحول میں ہوئیں اور سابق وزیراعظم نے اپنے چاہنے والوں کے ساتھ وقت گزارا۔ دورہ مکمل کرنے کے بعد میاں نواز شریف جاتی امرا واپس پہنچ گئے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *