27 رمضان المبارک کی شب مسجد الحرام میں 34 لاکھ سے زائد افراد کا اجتماع

ریاض (پاکستان امیج) سعودی عرب میں رمضان المبارک کی ستائیسویں شب کے موقع پر مسجد الحرام میں 34 لاکھ سے زائد عمرہ زائرین اور نمازی جمع ہوئے اور شب قدر میں اکٹھا ہوکر اللہ کے حضور اپنی بخشش اور دیگر مناجات کے لیے التجا کی۔

مسجد الحرام میں شب قدر کے موقع پر بیرون ممالک اور اندرون ملک سے آئے عمرہ زائرین اور نمازی جمع ہوئے۔

حرمین شریفین انتظامیہ کے مطابق انکی تعداد 34 لاکھ 41 ہزار چھ سو سے زائد رہی جو مسجد الحرام سمیت اسکے ملحقہ علاقوں تک موجود تھے اور شب قدر کی طاق رات میں اللہ کے حضور اپنی بخشش سمیت دیگر مناجات اور دعائیں مانگیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *