تعلیمی اداروں میں عید تعطیلات کا آغاز ہونے کے ساتھ ہی آج سے تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے بند ہو گئے

لاہور (پاکستان امیج) تعلیمی اداروں میں عید تعطیلات کا آغاز ہونے کے ساتھ ہی آج سے تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے بند ہو گئے ہیں۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا جس کے مطابق تمام تعلیمی ادارے جمعے کے روز بند رہیں گے، پرائیویٹ سکولوں کو بھی جمعہ کے روز سکول بند رکھنے کا حکم جاری کیا گیا۔ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے کہا کہ احکامات نہ ماننے والے پرائیویٹ سکولوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

یاد رہے کہ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے صوبے کے تعلیمی اداروں میں 28 مارچ بروز جمعہ سے 2 اپریل بروز بدھ تک عید کی چھٹیوں کا اعلان کیا تھا جبکہ صوبے بھر کے سرکاری سکولوں میں چھٹیاں 6 اپریل تک ہوں گی، نئے تعلیمی سیشن کا آغاز 7 اپریل سے ہو گا۔

دوسری جانب گزشتہ روز وفاقی وزارت تعلیم کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں عید الفطر کی تعطیلات 31 مارچ سے 4 اپریل تک ہوں گی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *