21 اکتوبر کو پتہ چل جائے گا نوازشریف کتنے مقبول لیڈر ہیں، کارکنان زیادہ سے زیادہ استقبال کیلئے آئیں: محمد زبیر

کراچی (پاکستان امیج) مسلم لیگ (ن) کے رہنما محمد زبیر نے کارکنان سے اپیل کی ہے کہ وہ نوازشریف کے استقبال کیلئے زیادہ سے زیادہ تعداد میں لاہور پہنچیں، 21 اکتوبر کو پتہ چل جائے گا نوازشریف کتنے مقبول لیڈر ہیں۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران سابق گورنر سندھ محمد زبیر کا کہنا تھا کہ نوازشریف 3 بار وزیراعظم بنے، ہر دفعہ ان کی حکومت ختم کی گئی، انہیں تینوں بار نکالا گیا۔ نواز شریف نے ملک کی خدمت کی، (ن) لیگی دور میں ملک میں سب سے کم مہنگائی تھی۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف الیکشن مہم کی قیادت وطن واپس آ رہے ہیں۔ ان کا فقیدالمثال استقبال کیا جائے گا۔ تمام صوبوں سے نوازشریف کے استقبال کیلئے لوگ لاہور جائیں گے۔ نوازشریف کی خواہش ہے کہ سندھ کے کارکنان بھی زیادہ سے زیادہ لاہور آئیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *