شوال کا چاند اتوار کی شام نظر آنے کا قوی امکان

اسلام آباد(پاکستان امیج)شوال کا چاند اتوار کی شام کو نظر آنے اور عید الفطر 31 مارچ بروز پیر ہونے کا قوی امکان ہے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ماہرین فلکیات کے مطابق 30 مارچ کی شام کو چاند کی عمر لگ بھگ28 گھنٹے ہوگی جسے دیکھنا ممکن ہوگا تاہم چاندنظرآنے کاحتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے فیصلے سے مشروط ہوگا۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کی جانب سے عید پر موسم کی صورت حال بھی بہتر رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ، عید کے تینوں روز درجہ حرارت معمول کے مطابق رہے گا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *