گانوں کی طرز پر بنائی گئی نعتوں کو فروغ نہ دیں: فضا علی کی اپیل

لاہور ( پاکستان امیج) اداکارہ و میزبان فضا علی نے رمضان ٹرانسمیشن میں عوام سے اپیل کی ہے کہ گانوں کی طرز پر بنائی گئی نعتوں کو فروغ نہ دیں۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق معروف میزبان فضا علی نے نعتوں میں گانوں کی دھنوں کی آمیزش اور طرز پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نعتوں کے تقدس کا ہر حال میں خیال رکھنا چاہئے، گانوں کی دھن اور طرز پر بنی نعتیں سن کر ذہن گانوں کی جانب راغب ہوجاتا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ اللہ کی حمد و ثنا اور محمد ﷺکی مدحت کیلئے گانوں کے طرز کا استعمال افسوسناک ہے، گانوں کی شاعری بہت نامناسب ہوتی ہے، ان گانوں کی دھنوں اور طرز کو نعت میں استعمال کرنا بہت عجیب بات ہے۔
فضا علی نے مزید کہا کہ میں سب ہی ٹی وی چینلز اور سوشل میڈیا پلیٹ فامرز سے اپیل کرتی ہوں کہ گانوں کی دھنوں پر بننے والی نعتوں کو فروغ نہ دیں، وہ وقت بھی تھا جب نعتیں روحانی بالیدگی کا باعث بنتی تھیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *