عازمین حج کی سعودی عرب روانگی کا مرحلہ آن پہنچا، حجاز مقدس کیلئے حج پروازوں کے آغاز کی تاریخ سامنے آگئی

اسلام آباد (پاکستان امیج)عازمین حج کی سعودی عرب روانگی کا مرحلہ آن پہنچا، حجاز مقدس کیلئے حج پروازوں کے آغاز کی تاریخ سامنے آگئی۔

ذرائع وزارت مذہبی امور کے مطابق پہلی حج پرواز یکم مئی کو روانہ ہوگی، سعودی عرب کیلئے حج پروازوں کا آغاز تقریبا 35 روز بعد کر دیا جائے گا۔حج پروازوں کا شیڈول 10 اپریل تک جاری کئے جانے کی توقع ہے، رواں سال ایک لاکھ 79 ہزار 210 پاکستانی عازمین فریضہ حج ادا کریں گے۔ پی آئی اے اور ایک سعودی ایئر لائن سمیت 5 ایئر لائنز حج آپریشن میں حصہ لیں گی، سرکاری سکیم کے تحت تقریبا 89 ہزار پاکستانی عازمین حجاج مقدس جائیں گے۔ذرائع وزارت مذہبی امور کے مطابق حج آپریشن 30 روز تک جاری رہے گا، آخری پرواز 30 مئی کو روانہ ہوگی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *