’’ویرات کوہلی میرے داماد جیسا ہے‘‘شاہ رخ خان کا مداح کے سوال پر دلچسپ جواب

ممبئی (پاکستان امیج) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی پر تبصرہ کرتے ہوئے اُنہیں اپنا داماد کہہ دیا۔

شاہ رخ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر اپنے مداحوں کے لیے سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا جس میں اُنہوں نے مداحوں کے دلچسپ سوالوں کے جواب دیے۔

ایک مداح نے شاہ رخ خان سے فرمائش کرتے ہوئے کہا کہ ‘سر! ویرات کوہلی کے بارے میں کچھ بولیں کیونکہ ہر روز ہم ان کے درمیان مداحوں کی جنگی پوسٹس دیکھ رہے ہیں’۔

مداح کی فرمائش پر شاہ رخ خان نے کہا کہ ‘مجھے ویرات کوہلی سے بہت پیار ہے، وہ میرا اپنا ہے اور میں اُن کی کامیابی اور خوشحالی کے لیے دُعا کرتا ہوں’۔

شاہ رخ خان نے مزید کہا کہ ‘بھائی! داماد جیسا ہے ہمارا’۔

واضح رہے کہ سال 2018 میں شاہ رخ خان نے اسکرین پر بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کا کردار ادا کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔

بھارتی میڈیا کو انٹرویو کے دوران جب شاہ رخ خان سے سوال کیا گیا تھا کہ اگر موقع ملے تو وہ اسکرین پر کس کرکٹر کا کردار ادا کرنا چاہیں گے تو انہوں نے فوراً کوہلی کا نام لیا تھا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *