پیٹرول کی قیمت میں 19 روپے لیٹر تک کمی کا امکان

لاہور (پاکستان امیج) ملک میں ڈالر کی قیمت گرنے کے ساتھ ہی پیٹرول کی قیمت میں بھی کمی کا امکان ظاہر کر دیا گیا۔

نجی ٹی وی آج نیوز کےمطابق یکم سے 15 اکتوبر تک ہائی سپیڈ ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں 5 سے 19 روپے فی لیٹر تک کمی ہو سکتی ہے۔ نگران دور حکومت میں پیٹرولیم قیمتوں میں کمی کا یہ پہلا موقع ہو گا، نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ جب سے اقتدار میں آئے ہیں پیٹرول کی قیمت میں 58 روپے 43 پیسے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 55 روپے 83 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمت کم ہونے ، انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر ریٹ گرنے سمیت وجوہات کے سبب پیٹرول کی قیمت 15 سے 19 روپے لیٹر کم ہو سکتی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *