اب نظرثانی درخواست کیوں واپس لینا چاہتے ہیں، وجوہات بتائیں، فیض آباد دھرنا کیس میں چیف جسٹس کا اٹارنی جنرل سے مکالمہ

اسلام آباد(پاکستان امیج)سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا کیس میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اٹارنی جنرل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ اب کیوں واپس لینا چاہتے ہیں،پہلے کہا گیا فیصلے میں غلطیاں ہیں،اب واپس لینے کی وجوہات تو بتائیں۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا کیس کی سماعت ہوئی،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3رکنی بنچ نے سماعت کی،جسٹس امین الدین خان اور جسٹس اطہر من اللہ بنچ میں شامل ہیں،الیکشن کمیشن نے درخواست واپس لینے کا فیصلہ کرلیا، چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ آج 9نظرثانی کی درخواستوں پر سماعت کررہے ہیں،پہلے سارے درخواستگزاروں کی حاضری لگائیں،وکیل درخواست گزار نے کہاکہ شیخ رشید نے نیا وکیل مقرر نہیں کیا، چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ وکیل مقرر کرنے کی ذمہ داری نظرثانی اپیل دائر کرنے والے پر ہے،چیف جسٹس نے کہاکہ سماعت سے پہلے وضاحت کرنا چاہتا ہوں، یہ خصوصی بنچ نہیں بلکہ ریگولر بنچ ہے،نظرثانی درخواست 4سال سے سماعت کیلئے مقرر نہیں ہوئی،ایک جج جسٹس مشیر عالم ریٹائرڈ ہو گئے ہیں۔

اٹارنی جنرل نے کہا کہ وفاق اس کیس میں دفاع نہیں کرنا چاہتا،چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ اب کیوں واپس لینا چاہتے ہیں،پہلے کہا گیا فیصلے میں غلطیاں ہیں،اب واپس لینے کی وجوہات تو بتائیں،اٹارنی جنرل نے کہا کہ نظرثانی اپیل جب دائر کی گئی اس وقت حکومت اور تھی،چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ آپ نے تحریری درخواست کیوں دائر کی،اٹارنی جنرل نے کہاکہ میں اپنا بیان دے رہا ہوں،چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ یوٹیوب چینلز پر تبصرے کئے جاتے ہیں،کچھ تو اتھارٹیز ہیں لیکن باتیں ہورہی ہیں،بیانات دیئے جاتے ہیں کہ ہمیں سنا ہی نہیں گیا، ہمیں شرمندہ نہ کریں،جو بات کرنا چاہتے ہیں درخواست دائر کریں ہم سنیں گے،زیر سماعت مقدمے پر تبصرے نہیں ہونے چاہئیں،پہلے کوئی خاموش رہتا ہے لیکن بعد میں کہتا ہے مجھے سنا نہیں گیا، میں کسی کا نام نہیں لے رہا،کہا گیا کہ اگر مجھے سنا جاتا تو میں یہ کہتا۔

چیف جسٹس نے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ اگر کوئی موقف اختیار کرنا ہے تو تحریری طور پر بتائیں،اداروں کو تباہ نہ کریں،عوامی اداروں کے بارے میں ایسا نہ کریں،یہ حکم نہیں بلکہ درخواست ہے،اگر کسی نے کوئی بات کرنی ہے تو تحریری صورت میں کرے۔

علی ظفر نے کہاکہ پی ٹی آئی فیض آباد دھرنا کیس فیصلے کیخلاف نظرثانی درخواست واپس لینا چاہتی ہے،چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ میں تیسری مرتبہ شرعی اصول کے تحت پوچھ رہا ہوں،چیف جسٹس پاکستان نے وکیل پی ٹی آئی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ کیا آپ واقعی درخواست واپس لینا چاہتے ہیں،علی ظفر نے کہا کہ میں ہدایات کی روشنی میں کہہ رہا ہوں ہم دفاع نہیں کرنا چاہتے، چیف جسٹس نے کہا کہ آپ اچھی شہرت کے وکیل ہیں، ہمیں آپ پر یقین ہے،عرفان قادر صاحب کو نوٹس کر دیئے ہیں،کہیں ایسا نہ ہو عرفان قادر بھی تقریر کردیں مجھے سنا نہیں گیا،واضح رہے کہ ایم کیو ایم نے عرفان قادر کو وکیل رکھا تھا۔

وکیل اعجاز الحق نے کہاکہ ہمارا اس دھرنے سے کوئی لینا دینا نہیں تھا،چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ ہم نے رپورٹ کی روشنی میں آبزرویشن دی تھی،آپ تحریری طور پرلکھ کر دیں کہ دھرنے کو سپورٹ نہیں کیا،وکیل اعجاز الحق نے کہا کہ اعجاز الحق کے حوالے سے آبزرویشنز درست نہیں ہیں،چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ آپ کو اعتراض فیصلے پر نہیں بلکہ رپورٹ پر ہے،ہم نے فیصلے میں اعجاز الحق کا ذکرآئی ایس آئی رپورٹ کی روشنی میں کیا، آپ بیان حلفی دیں ، رپورٹ غلط تھی۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا بہت بڑا سٹیٹس ہے ،آپ نے ایک قانون بارے کہا تھا یہ مصنوعی قانون ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *