حیدرآباد میں بیوی نے شوہر کو لوہے کے راڈ سے قتل کر ڈالا

حیدر آباد (پاکستان امیج) حیدرآباد میں بیوی نے شوہر کو لوہے کے راڈ اور ڈنڈے کے وار کرکے قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق حیدرآباد کے نواحی علاقے ٹنڈو حیدرکے گوٹھ بھلن کالونی میں لیلی نامی خاتون نے اپنے شوہر کو گھریلو ناچاقی پر لوہے کے راڈ اور ڈنڈے مارکر قتل کیا۔ملزمہ نے ابتدائی طور پر پولیس کو گمراہ کرنے کی کوشش کی کہ نامعلوم افراد اس کے شوہر کو زخمی حالت میں گھر کے دروازے کے باہر پھینک کر چلے گئے تاہم پولیس نے گھر کی دیواروں پر خون کے نشانات اور 4 سالہ بچے کے بیان کی روشنی میں ملزمہ کو گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کر کردیا۔

مقتول کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور پولیس نے واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات شروع کر دی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *