فراڈ اور دھمکیاں دینے کا الزام، اداکارہ نازش جہانگیر بڑی مشکل میں پھنس گئیں

لاہور (پاکستان امیج)لاہور کی مقامی عدالت نے امانت میں خیانت، فراڈ اور دھمکیاں دینے کے الزام میں اداکارہ نازش جہانگیر اور ان کے ساتھی کے وارنٹ گرفتاری کرجاری کردیے ۔

ذرائع کے مطابق اداکارہ نازش جہانگیر اوران کے ساتھی سکندر خان کے خلاف اسود ہارون نامی شخص نے تھانہ ڈیفنس سی میں فراڈ کا مقدمہ، امانت میں خیانت اور دھمکیاں دینے کی دفعات کےتحت استغاثہ دائر کررکھا ہے۔

عدالت نے نامزد ملزمہ نازش جہانگیر اورسکندر خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔عدالت نے پولیس کو حکم دیا ہے کہ ملزمان کو 22مارچ کو گرفتار کرکےپیش کیاجائے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *