اداکارہ اریبہ حبیب نے مداحوں کو بڑی خوشخبری سنادی

کراچی (پاکستان امیج) معروف ماڈل اور اداکارہ اریبہ حبیب، جو اپنی شادی کے بعد شوبز کو خیرباد کہہ چکی تھیں، نے اپنے مداحوں کو ایک اہم خوشخبری سنا دی ہے۔

ایک ٹی وی شو کے دوران ایک سوال پر انہوں نے بتایا کہ وہ جلد ہی رمضان کے بعد ایک نئے ڈرامے کے ذریعے شوبز میں دوبارہ انٹری دینے جا رہی ہیں، جس کی شوٹنگ بھی عنقریب شروع ہونے والی ہے۔ ماڈلنگ سے اداکاری میں آنے کے اپنے سفر کے بارے میں بات کرتے ہوئے اریبہ نے کہا کہ ایک دن وہ فیملی کے ساتھ مقامی ہوٹل میں چائے پینے گئی تھیں، وہاں آڈیشن ہو رہے تھے اور یوں انہوں نے بھی آڈیشن دیا، اگلے ہی دن ان کی قسمت نے ان کا ساتھ دیا اور انہیں کال موصول ہوگئی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *