حمزہ علی عباسی کی 4 شادیوں سے بیان کی ویڈیو وائرل ہو گئی

کراچی (پاکستان امیج) معروف اداکار و میزبان حمزہ علی عباسی نے مردوں کو اسلام میں 4 شادیوں کی اجازت سے متعلق موضوع پر اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔

حمزہ علی عباسی نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے جس کا ایک مختصر سا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔اس ویڈیو کلپ میں حمزہ علی عباسی میزبان کی جانب سے 4 شادیوں کی اجازت سے متعلق پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے نظر آ رہے ہیں۔

حمزہ علی عباسی نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام میں 4 شادیوں کی اجازت سے متعلق جو قرآن شریف میں آیت آئی ہے وہ جنگِ احد کے بعد آئی، اس وقت کے حالات ایسے تھے کہ اللہ نے خواتین کو سہارا دینے کے لیے آیت نازل کی۔اداکار نے کہا کہ اللہ ہی نے فرمایا ہے کہ اگر 4 شادیاں کرو تو سب میں انصاف کرو اور اگر ان 4 بیگمات میں انصاف نہ کر سکو تو صرف ایک ہی سے شادی کرو۔حمزہ علی عباسی کا یہ بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین اداکار کے علم کی خوب تعریفیں کر رہے ہیں۔سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ حمزہ علی عباسی کو اللہ نے عقل، شعور اور علم دیا ہے، وہ اسلام کی صحیح معنوں میں تشریح کر رہے ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *