نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز، قومی کرکٹر کی واپسی، اہم بیان داغ دیا

آکلینڈ(پاکستان امیج)قومی کرکٹر عبداللہ شفیق نے کہاہے کہ اللہ پاک کا شکر ادا کرتا ہوں کہ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے ۔

عبداللہ شفیق نے پریکٹس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ تمام ایشین ٹیمز نیوزی لینڈ میں سٹرگل کرتی ہیں،کوشش کروں گا کہ بہتر پرفارم کروں ،ان کاکہناتھا کہ تمام کھلاڑی تجربہ کار ہیں،بابر اعظم کے ریٹ کرنے سے اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے ۔

عبداللہ شفیق نے کہاکہ نیوزی لینڈ سیریز آسان نہیں ہوتی،جب آپ کھیلتے ہیں تو تنقید تو ہوتی ہے ،صائم ایوب کو مس کرینگے،صائم ایوب کی ٹیم کو ضرورت ہے ،صائم ایوب کیلئے نیک تمنائیں ہیں،ان کاکہناتھا کہ کسی ایک پلئیر کو ایک فارمیٹ تک محدود نہیں کرنا چاہیے،جس ٹور پر بھی آپ جاتے ہیں تو ایک ٹیم پلان ہوتا ہے ،آپ کو سینئرز کی ضرورت ہوتی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *