لاہور میں باپ نے اپنی 12 سالہ بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا

لاہور (پاکستان امیج)ماہ رمضان المبارک میں پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں بدبخت باپ نے 12 سالہ بیٹی کو گھر میں اکیلا دیکھ کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

ڈان نیوز کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ لاہور شہر کے علاقے چوہنگ میں پیش آیا، جہاں 12 سالہ بچی والد کے ہاتھوں جنسی زیادتی کا شکار بن گئی، بچی کی والدہ لوگوں کے گھروں میں کام کرکے گھر میں گزر بسر کرتی ہیں۔

والدہ جب کام سےگھر واپس آئی تو متاثرہ لڑکی نے زیادتی کے بارے میں اپنی والدہ کو بتایا، جس پر والدہ نے فوری تھانہ چوہنگ میں کارروائی کے لیے درخواست دی۔

پولیس نے لڑکی کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم کو مزید تحقیقات کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *