سلمان خان اور کترینہ کیف کے درمیان بریک اپ کیوں ہوا؟ پہلی مرتبہ وجہ سامنے آ گئی

ممبئی (پاکستان امیج)بالی ووڈ کے ایک حسین جوڑی سلمان خان اور کترینہ کیف جن کی کیمسٹری بھی کافی ملتی تھی اور مداح بھی دونوں کی شادی کروانے پر تُلے ہوئے تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ‘میں نے پیار کیوں کیا؟، ایک تھا ٹائیگر اور ٹائیگر زندہ ہے کی یہ جوڑی صرف فلمی پردے پر ہی بہت جاذب نظر نہیں تھی بلکہ حقیقی زندگی میں ان درمیان کچھ چل رہا تھا۔ سلمان خان اور کترینہ کیف کا یہ قریبی تعلق ہمیشہ سے سرخیوں میں رہا لیکن نجانے کیوں یہ فلمی جوڑی حقیقی زندگی میں شادی کے بندھن میں بندھ نہ سکے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کی نگری سے واقف باخبر افراد نے بتایا کہ اس رشتے کے بریک اپ کی وجہ کترینہ کیف نہیں بلکہ سلمان خان تھے۔بھارتی فلم انڈسٹری کے ان مخبروں کا کہنا تھا کہ سلمان خان مسلسل بریک اپ کے بعد کسی خوف کا شکار نظر آتے تھے۔ ان کی حد سے زیادہ احتیاط نے رشتے میں دراڑیں ڈالیں۔

سلمان خان کوئی فیصلہ نہیں کر پارہے تھے اور اسی تذبذب کے دوران کترینہ کیف آہستہ آہستہ دور ہوتی گئیں۔بالآخر اس جوڑی کے درمیان بریک اپ ہوگیا۔ کترینہ کیف اب وکی کوشل کی جیون ساتھی ہیں اور سلمان خان اب بھی فلم انڈسٹری کے صرف ’بھائی جان‘ ہیں۔

خیال رہے کہ سلمان خان اور کترینہ کیف نے کبھی ایک دوسرے کے ساتھ رومانوی تعلق کا اعتراف نہیں کیا تاہم انھیں ہر جگہ ایک ساتھ دیکھا جاتا اور دونوں کے درمیان قربت کے گواہ ان کے کولیگز بھی تھے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *