کراچی (پاکستان امیج ) اور ماڈل ہانیہ عامرکو ہندوئوں کے ہولی تہوار پر بندیا لگا کر مبارک باد دینا مہنگا پڑ گیا۔
ہانیہ عامر نے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے ہولی تہوار کی مبارک دی جس میں انھوں نے ماتھے پر بندیا لگائی ہوئی ہے۔تصویر کے کیپشن پر ہانیہ عامر نے لکھا کہ ایک عقل مند آدمی نے ایک بار کہا تھا کہ کوئی برائی سنو نہ کوئی برائی دیکھو، اس لیے میں برا نہیں بولتی، ہولی کا جشن منانے والوں کو مبارک ہو۔تصاویر میں ہانیہ عامر کے ساتھ دو اور خواتین بھی ساتھ ہیں اور ان کے ماتھے پر بھی بندیا لگی ہوئی ہے۔
تاہم ہانیہ عامر کا انداز مداحوں کو ایک آنکھ نہ بھایا۔ ایک صارف نے کمنٹ میں پوچھا کہ آخری بار نماز کب پڑھی تھی؟
ایک اور صارف نے بندیا لگانے پر اعتراض کرتے ہوئے لکھا کہ ہندوؤں کے کلچر میں گھسنے کی کیا ضرورت ہے۔
View this post on Instagram
صارفین نے کمنٹس میں اس بات کا بھی اظہار کیا کہ اب ہانیہ عامر کی پوسٹس ناقابل برداشت ہوتی جا رہی ہیں اس لیے ان فالو کردینا زیادہ بہتر ہے۔تاہم بعض صارفین نے ہانیہ عامر کی حمایت بھی کہا کہ بندیا کا تعلق کسی مذہب سے نہیں ہوتا یہ علاقائی کلچر ہے۔
Pakistan Image