90 کی دہائی کے پلیئرز کو نکال دیا جائے تو پاکستان کی کرکٹ ہلکی رہ جائے گی : انضمام الحق

لاہور (پاکستان امیج )قومی ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے کہا ہے کہ 90 کی دہائی کے پلیئرز کو نکال دیا جائے توپاکستان کی کرکٹ ہلکی رہ جائےگی۔

لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے انضمام الحق کا کہناتھاکہ پاکستان ٹیم کچھ مہینوں سے اچھی کرکٹ نہیں کھیل رہی، بہت زیادہ تبدیلیوں کے بجائے بیٹھ کر سوچیں کہاں غلطی ہورہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ تبدیلیاں ہوں گی تو کھلاڑیوں کو اعتماد نہیں ملے گا اور صورتحال یہی رہےگی، منیجمنٹ اور کھلاڑیوں پراعتمادکریں اور غلطیوں کا اندازہ لگائیں۔انضمام الحق کا کہنا تھاکہ بار بار کوچز اور کھلاڑی تبدیل کرنے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ 90 کی دہائی کے پلیئرز کو نکال دیا جائے توپاکستان کی کرکٹ ہلکی رہ جائےگی۔ بابر اعظم سے متعلق انضمام الحق کا کہنا تھاکہ بابراعظم بڑا پلیئر ہے، بیڈ پیچ سب پر آتا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *