تمیم اقبال نے سکواڈ سے ڈراپ کرنے کے معاملے پر حقیقت سے پردہ اٹھانے کا اعلان کر دیا

ڈھاکہ(پاکستان امیج)بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان تمیم اقبال نے سکواڈ سے ڈراپ کرنے کے معاملے پر حقیقت سے پردہ اٹھانے کا اعلان کر دیا اور کہا ہے کہ ڈراپ ہونے کی ہر وجہ بتاؤں گا۔

انہوں نے کہا ہے کہ میں ویڈیو بیان میں ورلڈ کپ کے لیے بھارت جانے سے قبل ہونے والے معاملات سے متعلق آگاہ کروں گا، میڈیا میں چند دنوں میں بہت کچھ سامنے آیا ہے۔تمیم اقبال کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش ٹیم کے فینز اور سپورٹرز ہر چیز کے بارے میں جاننے کا حق رکھتے ہیں۔بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق تمیم اقبال کو شکیب الحسن کے کہنے پر اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شکیب الحسن نے ان فٹ کھلاڑیوں کو شامل کرنے کی صورت میں کپتانی چھوڑنے کی دھمکی دی تھی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *