زینب رضا نے شادی کے حوالے سے اپنا ارادہ ظاہر کر دیا

ا کراچی (پاکستان امیج) ابھرتی ہوئی اداکارہ زینب رضا نے شادی کے حوالے سے اپنا ارادہ ظاہر کر دیا۔زینب رضا نے حال ہی میں ایک ٹی وی پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں ان سے یہ سوال پوچھا گیا کہ آپ کب تک شادی کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں؟

انہوں نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میرے لیے شادی کوئی ایسا فیصلہ نہیں ہے جسے میں بہت سوچ بچار کے بعد کروں بلکہ زندگی میں جب بھی مجھے کوئی اچھا انسان مل جائے گا تو شادی کر لوں گی۔اداکارہ نے شریکِ حیات کی خصوصیات بتاتے ہوئے کہا کہ میرے ذہن میں کچھ مخصوص تقاضے ہیں اور اللہ کرے کہ مجھے ایسا شخص مل جائے جو ان پر پورا اترے۔انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں سب سے اہم چیز شخصیت ہوتی ہے کیونکہ بظاہر اچھے نظر آنے والے لڑکے تو بہت سارے ہیں۔

زینب رضا نے بتایا کہ مجھے ایسا شخص چاہیے جو ناصرف میری بلکہ خاندان اور دوستوں کی بھی عزت کرتا ہو۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ میں شوبز انڈسٹری میں کسی سے شادی کروں گی کیونکہ ابھی تک انڈسٹری میں مجھے کوئی بھی ایسا شخص نظر نہیں آیا جیسا کہ میں چاہتی ہوں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *