کراچی میں پھل فروش سے بدتمیزی کرنے والا پولیس اہلکار نوکری سے فارغ

کراچی(پاکستان امیج)کراچی میں پھل فروش سے بدتمیزی کرنے والے پولیس اہلکار کو نوکری سے فارغ کر دیا گیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پولیس کے مطابق یہ واقعہ کراچی کے علاقے شاہراہ نورجہاں پر پیش آیا تھا جہاں ایک پولیس اہلکار نے پھل فروش سے بدتمیزی کی تھی۔

پولیس کے مطابق اہلکار کو انکوائری کے بعد نوکری سے برخاست کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ایس ایس پی سینٹرل نے پھل فروش سے بدتمیزی کا واقعہ سامنے آنے کے بعد ملوث اہلکاروں کو معطل کرکے انکوائری کا حکم دیا تھا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *