نادیہ حسین کو کال کرنے والے شخص سے متعلق تفصیلات سامنے آگئیں

کراچی (پاکستان امیج) وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کی جانب سے اداکارہ نادیہ حسین کو موصول ہونے والی کال سے متعلق تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔
مقامی اخبار جنگ نیوز نے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ نادیہ حسین کو کال کرنے والے شخص سے متعلق تفصیلات سامنے آگئیں۔ کال کرنے والے کا نمبر وہاڑی کے رہائشی کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔ذرائع کے مطابق ملزم نے اس نجی بینک کے ملازمین سے رابطہ کیا جہاں نادیہ حسین کے شوہر ملازم تھے۔ اس نمبر سے نجی بینک کے دیگر ملازمین سے بھی رقم کا تقاضہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق بینک ملازمین کو دھمکی دی گئی کہ رقم نہ ملی تو کیس میں پھنسا دیا جائے گا۔ ملزم نے متعدد افراد کو کالز کے بعد اپنا نمبر بند کر دیا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق ملاقات کے دوران نادیہ حسین کا موبائل فون تحویل میں لے لیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *