’میں جب بھی ٹیم میں یہ بات کرتا ہوں تو سب ہنستے ہیں اور ۔۔‘ عماد وسیم پھٹ پڑے

لاہور(پاکستان امیج )قومی ٹیم کے سابق آل رائونڈر عماد وسیم نے انکشاف کیا ہے کہ میں ٹیم میٹنگ میں بیٹنگ اپروچ بدلنے کی بات کرتا تو سب مجھ پر ہنستے تھے، لی چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستان کی ناقص کارکردگی نے شائقین اور سابق کھلاڑیوں کو مایوس کر دیا ہے ۔

سابق آل رائونڈ نے متنبہ کیا کہ پیچھے کی طرف سوچنے والے انداز پر قائم رہنا ٹیم کے مستقبل کے لیے پریشانی کا باعث بن سکتا ہے۔ ایک ویڈیو بیان میں عماد وسیم نے اس بات کی عکاسی کی کہ کس طرح ان کی وارننگ کو ٹیم کے ساتھیوں اور ممکنہ طور پر انتظامیہ نے ایک طرف کر دیا۔عماد وسیم نے کہا کہ میں برسوں سے یہ کہہ رہا ہوں اور لوگ مجھ پر ہنستے ہیں۔ “یہاں تک کہ ٹیم میٹنگ میں میں نے نشاندہی کی کہ دنیا ایک مختلف راستے پر چل رہی ہے اور ہم اب بھی اسی طرح کھیل رہے ہیں۔”عماد وسیم نے کہا کہ “میں برسوں سے یہ کہہ رہا ہوں اور لوگ مجھ پر ہنستے تھے، ٹیم میٹنگز میں بھی میں نے کہا کہ دنیا ایک مختلف راستے پر چل رہی ہے اور ہم اب بھی اسی طرح کھیل رہے ہیں”۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *