رائیونڈ میں 18 سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی کا افسوسناک واقعہ، لڑکی کہاں کام کرتی تھی؟ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا

لاہور (پاکستان امیج) رائیونڈ میں اینٹوں کے بھٹے پرکام کرنے والی 18 سالہ لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔

پولیس کے مطابق 18 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی کا واقعہ رائیونڈ کے نواح میں پیش آیا ہے، متاثرہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہےکہ متاثرہ لڑکی اینٹوں کے بھٹے پرکام کرتی ہے۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق تین افراد نے لڑکی کو اغوا کرنےکے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا، ملزمان لڑکی کو بےہوشی کی حالت میں کھیتوں میں پھینک کر فرار ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہےکہ ملزمان کی تلاش جاری ہے اور واقعے کے حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *