اٹک،ایک اور مال گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی، ٹرینوں کی آمد و رفت معطل

اٹک(پاکستان امیج)اٹک کے علاقے فقیر آباد کے قریب مال گاڑی کے ڈبے پٹری سے اتر گئے، جس کے باعث ٹرینوں کی آمد و رفت معطل ہو گئی۔

نجی ٹی وی چینل” ایکسپریس نیوز” کے مطابق ریلوے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مال گاڑی پشاور سے راولپنڈی جارہی تھی کہ حادثے کا شکار ہو گئی. حادثے کے نتیجے میں راولپنڈی اور پشاور ریلوے ٹریک معطل ہو گیا،ٹریک بند ہونے سے پشاور، کوئٹہ جعفرایکسپریس کوروک لیاگیا.انتظامیہ کا مزید کہناتھا کہ راولپنڈی سے ملتان جانیوالی تھل ایکسپریس کو حسن ابدال میں روکا گیا،ریلوے اہلکار جائے وقوعہ کی جانب روانہ ہو گئے ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *