جلیبیاں بیچنے والے قومی فٹبالر محمد ریاض کی فریاد سن لی گئی ، بڑی خوشخبری آ گئی

اسلام آباد (پاکستان امیج) ہنگو میں قومی فٹبالر محمد ریاض کی جلیبیاں بیچنے کی نیوز چینل پر چلنے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے فٹبالر کو وزیراعظم ہاؤس بلا لیا ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوزسے بات کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ہنگو گوہر زمان وزیر نے بتایا کہ آج دوپہر 2 بجے پی ایم ہاؤس میں وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ فٹبالر کی ملاقات ہوگی، ہم نے ان کیلئے تمام انتظامات کیے ہیں۔ دوسری جانب محمد ریاض کا کہنا ہے کہ جیو نیوز کا مشکور ہوں جنہوں نے ہماری آواز اعلیٰ حکام تک پہنچائی۔

ضلع ہنگو سے تعلق رکھنے والے قومی فٹبالر محمد ریاض 2018 میں اتھلیٹس کھیلوں پر پابندی کے بعد مایوس ہوکر ہنگو بازار میں جلیبیاں بیچنے کا کاروبار کرتے ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *