میو ہسپتال میں انجکشن سے مریضوں پر مبینہ ری ایکشن ،وزیر اعلیٰ نےنوٹس لے لیا، سیکرٹری ہیلتھ سے رپورٹ طلب

لاہور (پاکستان امیج )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے میو ہسپتال میں انجکشن کے مریضوں پر ری ایکشن کی خبر کانوٹس لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز نے انجکشن کے مبینہ ری ایکشن سے مریضوں کے جاں بحق ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیر اعلیٰ نےسوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا اورسیکرٹری سپیشلائزڈ اینڈ ہیلتھ کئیر سے رپورٹ طلب کرلی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مریضوں کے بہترین علاج کا حکم دیا اور کہا کہ انجکشن کی ری ایکشن کے واقعہ پر گہری تشویش ہے، غفلت کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *