ہنی سنگھ کو اپنے ہی گانے نے بڑی مصیبت میں پھنسا دیا

ممبئی (پاکستان امیج) بالی ووڈ میں نازیبا گانوں کے خلاف اداکارہ نیتو چندرا نے درخواست دائر کردی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق معاملہ 28 مارچ کو پٹنہ ہائی کورٹ میں سماعت کےلئے مقرر ہے، عدالت نے معاملے پر وضاحت طلب کرلی ہے۔درخواست میں دعوی کیا گیا ہے کہ یو یو ہنی سنگھ کے گانے “مینیک” میں خواتین کو نازیبا انداز میں پیش کیا گیا ہے۔اس میں یہ بھی کہا گیا کہ اس گانے میں دوہرا مطلب رکھنے والے الفاظ استعمال کیے گئے ہیں جو خواتین اور بچوں پر منفی اثرات مرتب کر سکتے ہیں۔درخواست گزار نے عدالت سے اپیل کی ہے کہ فحش اور خواتین کی تذلیل پر مبنی گانوں کے خلاف سخت قوانین بنائے جائیں اور گانے کے تخلیق کاروں، بشمول ہنی سنگھ، گیت گنار لیو گریوال اور بھوجپوری گلوکاروں راگنی وِشواکرمہ اور ارجن اجنبی، کے خلاف کارروائی کی جائے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *