ٹریفک پولیس اہلکار کو شہری پر تشدد کرنا مہنگا پڑ گیا

کراچی (پاکستان امیج) کراچی کے علاقے صدر میں ٹریفک پولیس اہلکار کی شہری پر تشدد کی ویڈیو سامنے آنے پر ڈی آئی جی ٹریفک نے واقعے کا نوٹس لے لیا۔

ڈی آئی جی ٹریفک احمد نواز چیمہ کے مطابق شہری کے پاس موٹر سائیکل کے کاغذات نہیں تھے، جس پر اسے پولیس چوکی لے جایا جا رہا تھا۔انہوں نے کہا کہ ٹریفک پولیس اہلکاروں کو کسی بھی صورت شہریوں پر تشدد کی اجازت نہیں ہے۔ڈی آئی جی ٹریفک احمد نواز چیمہ کا کہنا تھا کہ تشدد کرنے والے اہلکار کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *