امیتابھ اور ابھیشیک بچن ہاتھوں میں 2 گھڑیاں کیوں پہنتے ہیں؟ دلچسپ وجہ سامنے آگئی

ممبئی (پاکستان امیج )امیتابھ بچن اور ان کے بیٹے ابھیشیک بچن کا شمار بالی وڈ کے بڑے ان اداکاروں میں ہوتا ہے جن کے فیشن کو لوگ فالو کرتے ہیں۔
نجی ٹی وی جیو نیوز نے بھارتی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ بچن فیملی اپنی مہنگی گاڑیوں اور گھڑیوں سمیت اپنی لگژری لائف کے حوالے سے کافی مشہور ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں اداکاروں کے ہاتھ میں اکثر دو گھڑیاں دیکھی جاتی ہیں جن پر ان کے مداح دو گھڑیاں پہننے کی وجہ جاننے کیلئے بےتاب رہتے ہیں۔
بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ابھیشیک نے اس کا خلاصہ کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ان کے خاندان کا سٹائل ہے، اور وہ دو گھڑیاں اپنی والدہ سے متاثر ہوکر پہنتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ جب وہ اپنی تعلیم حاصل کرنے یورپ گئے تھے تو ان کی والدہ یورپ اور بھارت کے ٹائم کا اندازہ رکھنے کیلئے دو گھڑیاں پہنتی تھیں تاکہ وہ مجھ سے مقامی وقت کے مطابق بات چیت کر سکیں۔
اسی طرح ایک انٹرویو میں امیتابھ بچن بھی اپنی دو گھڑیاں پہننے کی عادت کے حوالے سے بات کر چکے ہیں جن کے مطابق وہ دو اور کبھی کبھی تین گھڑیاں بھی پہنتے ہیں اور ایسا وہ تفریح کے طور پر کرتے ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *