ورلڈکپ، کپتان بابراعظم نے بھارت روانہ ہوتے ہوئے پاکستانیوں کیلئے پیغام جاری کر دیا

لاہور (پاکستان امیج) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ورلڈکپ کے لیے بھارت جانے سے قبل بیان جاری کیا ہے۔

سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر قومی ٹیم کے ہمراہ کپتان نے اپنی تصاویر شیئر کیں اور لکھا ہم ورلڈ کپ کے لیے روانہ ہو چکے ہیں، ہم پاکستان ٹیم کے فینز سے دعاؤں اور نیک خواہشات کی درخواست کرتے ہیں۔

بابر اعظم کا کہنا ہے کہ مجھے یقین ہے کہ فینز کی سپورٹ اور محبت کا سلسلہ جاری رہے گا، یہ سپورٹ اور محبت آپ فینز پہلے بھی کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹیم  لاہور سے دبئی پہنچ چکی ہے، قومی ٹیم سہ پہر میں حیدر آباد دکن کے لیے روانہ ہو گی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *