کراچی(پاکستان امیج)معروف میزبان و پوڈ کاسٹر عدنان فیصل نے متھیرا کے شو میں بطور مہمان شرکت کے دوران انکشاف کیا ہے کہ میں نے ہانیہ عامر کو پوڈکاسٹ میں انٹرویو کے لیے دعوت دی تھی۔عدنان فیصل کے مطابق ہانیہ عامر نے انٹرویو کے معاوضے کے لیے 20 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا تھا۔
عدنان فیصل نے دورانِ انٹرویو دعویٰ کیا کہ میں نے آج تک کم از کم 400 سے 500 پوڈکاسٹ ریکارڈ کی ہیں، جن کے لیے میں نے آج تک کسی فنکار کو کوئی معاوضہ ادا نہیں کیا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں نے ہانیہ عامر کے مطالبے پر سوچا کہ جب میں نے آج تک کسی فنکار کو معاوضہ نہیں دیا تو ہانیہ عامر کو کیوں دوں؟ ہماری انڈسٹری میں سب فنکار برابر ہیں، کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہے۔
Pakistan Image